ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کے ایک وکٹ پر87رنز

dhaka test

dhaka test

ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ستاسی رنز پر اپنی اننگز کا کھیل دوبارہ شروع کرے گا۔ توفیق عمر چوالیس اور اظہر علی چھبیس رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کو سبقت حاصل کرنے کیلئے مزید دو سو اکیاون رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ شیرے بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی ٹیم تین سو اڑتیس رنز پر آٹ ہوگئی تھی۔ شہریار نفیس ستانوے اور شکیب الحسن نے ایک سو چوالیس رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ عمر گل اور اعزاز چیمہ نے تین تین جبکہ سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی تئیس رنز پر پہلی وکٹ گرگئی۔