ڈیرہ مراجمالی میں مویشی منڈی کے قریب بم دھماکہ

Dera Murad

Dera Murad

ڈیرہ مراجمالی مویشی منڈی کے قریب پولیس موبائل کو موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی گئی دھماکہ سے راہگیرعورت سمیت ایک دس سالہ معصوم بچہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔
دھماکے سے پولیس موبائل سمیت ٹیکسی اسٹینڈ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کے بعد مال مویشی منڈی مکمل طورپر خالی ہوگئی اورلوگوں میں خوف حراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص اور لاوارث موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لی۔