ڈینگی : سری لنکن ڈاکٹروں کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

Dengue

Dengue

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈینگی کے علاج اور ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے آنے والے سری لنکا کے ڈاکٹروں کے بارہ رکنی وفد کا استقبال لاہور ایئر پورٹ پر کیا۔
اس موقع پر سری لنکن ڈاکٹروں کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر تسیرا نے کہا کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے لوگوں میں خوف ہراس پیدا نہ کیا جائے پپیا کے جوس پر مکمل انحصار نہ کیا جائے کیونکہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے پپیتے کے جوس کے استعمال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی قابل اعتماد تحقیق موجود نہیں۔
ڈاکٹر تسیرا نے کہا کہ ڈینگی کے مریض ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس فوری ختم نہیں ہو سکتا اس کے لیے وقت درکار ہو گا سری لنکا نے پاکستان سے زیادہ خطرناک صورتحال کا سامنا کیا ہے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں یہ مرض کم ہو جائے گا ڈاکٹر تسیرا نے کہا کہ ہر بخار ڈینگی نہیں ہوتا پاکستان سی لنکا کا مخلص دوست ہے پاکستان میں اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک انکی ضرورت ہو گی وہ اپنے ساتھ جان بچانے والی ادویات بھی لائے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام مطمئین رہیں انکی حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے سری لنکن ڈاکٹر لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی سمیت دیگرشہروں کے ڈاکٹروں کو تربیت دینگے اور ضرورت پڑنے پر سری لنکن ڈاکڑز دیگر صوبوں میں بھی جائیں گے۔