ڈینگی میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

high court

high court

لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی کے مرض کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری نے کی درخواست گزار نوشاب ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات نہ کرنے سے یہ مرض وبا کی شکل اختیار کرگیا ہے اور ہزاروں افراد اس مرض میں مبتلاہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی مناسب سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے اموات واقع ہو رہی ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی کے لئے کیا جانے والا اسپرے بھی ناقص معیار کا ہے جس کی وجہ سے مرض ختم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کرنے کے بعد سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور سے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔