ڈیوس کپ ٹینس: امریکا اور فرانس آج سے کوارٹر فائنل میں مدمقابل

Davis Cup

Davis Cup

مناکو: (جیو ڈیسک) امریکا اور فرانس کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل ٹائی آج سے مناکو میں شروع ہو رہی ہے۔ اینڈی روڈک اور مارڈی فش کی غیر موجودگی میں جان اسنر اور ریان ہیرس امریکاکی جانب سے سنگلز میچز کھیلیں گے جبکہ ڈبلز میں امریکا عالمی نمبرایک جوڑی بریان برادرز بوب اور مائیک کی خدمات حاصل ہیں۔

آج ٹائی کا افتتاحی سنگلز ریان ہیرس اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سنگلز میں جان اسنر کا مقابلہ فرانس کے جائلز سیمون سے ہو گا۔ ڈبلز میں امریکی جوڑی کا ٹکرا ہفتے کوجولین بنیٹو اور مائیکل لورڈاسے ہو گا۔ اتوار کو ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔