ڈیو واٹمور چودہ جنوری کو لاہور پہنچ رہے ہیں

Whatmore

Whatmore

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے فیورٹ سابق کولکتہ نائٹ رائیڈز کے کوچ ڈیو واٹمور چودہ جنوری کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈیو واٹمور کیلئے ایک غیر ملکی ائیر لائن کی ٹکٹ بک کی ہے۔ ڈیو واٹمور پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے،جسکے بعد وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جولین فائونٹین کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا جائے گا جبکہ عاقب جاوید بائولنگ کوچ برقرار رہیں گے۔