ڈیو واٹمور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

Dav Whatmore

Dav Whatmore

ڈیو واٹمور کو ڈیو واٹمور کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کو پندرہ ہزار ڈالرز ماہانہ ادا کئے جائیں گے جبکہ دیگر سہولیات اس کے علاوہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیو واٹمور کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو مستقل بولنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیو واٹمور چودہ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ موجودہ کوچ محسن خان انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔