کابل : امریکی و برطانوی سفارتخانوں کے قریب 7 دھماکے

kabul bomb blast

kabul bomb blast

کابل : (جیو ڈیسک)افغان دارالحکومت کے حساس ترین علاقے میں سات دھماکے ہوئے ہیں اور تاحال علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افرادافغان پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے اور ایک ہوٹل پر بھی قبضہ کرلیا۔ کابل میں امریکی اور برطانوی سفارتخانوں کے قریب یکے بعد دیگرے سات دھماکے ہوئے جس کے بعد شدید فائرنگ اورخطرے کے الارم سنے گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد افغان پارلیمنٹ میں داخل ہوچکے ہیں اورکابل کے اسٹا رہوٹل میں گھس کر اس کے کئی حصوں کو آگ لگا دیا ہے۔ یہ علاقہ انتہائی حساس ہے ، جہاں امریکی فوجی اڈہ،اقوام متحدہ کا دفتراور صدارتی محل واقع ہے۔