کابل اور مزار شریف میں بم دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد52ہو گئی

kabul blast

kabul blast

افغانستان کے شہر کابل میں مزرا کے قریب خودکش اورمزار شریف میں مسجد کے قریب سائیکل بم دھماکوں میں  ہلاکتوں کی تعداد باون ہو گئی  جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل خود کش دھماکا ابوالفضل کے مزار کے قریب جلوس میں ہوا جس میں اڑتالیس سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف افغانستان کے ایک اور بڑے شہر مزار شریف میں سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔