کابل میں جاری جھڑپیں ختم، تمام حملہ آور ہلاک

Kabul

Kabul

کابل : (جیو ڈیسک)کابل میں شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان گذشتہ روز سے جاری جھڑپیں ختم ہو گئیں اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل پولیس کے چیف حشمت اللہ ستنکزئی نے جھڑپیں ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جھڑپیں اتوار کو وسط میں سفارتی علاقے اور پارلیمنٹ کے اطراف میں شروع ہوئیں جس میں حملہ آوروں نے پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اٹھارہ گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں انیس سے زائد حملہ آور ہلاک ہوئے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔