کابل: نیٹو کا 50 سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعوی

nato taliban
کابل : افغانستان میں نیٹو افواج نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 50 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ نیٹو حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا کے علاقہ سرروغہ شدت پسندں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور القاعدہ سے منسلک شدت پسند جمع تھے ۔
بیان کے مطابق حقانی نیٹ ورک ان شدت پسندوں کو افغانستان بھر میں پرتشدد کارروائیوں اورحملوں میں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم کیمپ کی خفیہ رپورٹس ملنے پر اتحادی فوجیوں اور افغان سپیشل فورسز نے گزشتہ روز شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی جس میں 50 شدت پسند ہلاک ہوئے۔