کراچی، سی آئی ڈی پولیس کا 5نشانہ وار قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

arrest

arrest

کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع  پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان محمدعادل اسلم ، ناصر قادری ، زین العابدین ، اور پٹھان خان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اور دیگر جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔ چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ایک مذہبی جماعت اور دو کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔