کراچی، فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک

target killing

target killing

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لعش ملی ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب کپڑے میں لپٹی ایک شخص کی لعش ملی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی جبکہ نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا اور لعش پھینک کر فرار ہو گئے۔
ڈیفنس فیز فائیو خیابان شمشیر کے قریب فائرنگ سے تیس سالہ ریاض ہلاک ہوگیا ۔بلدیہ اتحادٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد محمد عمران اور وسیم ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں کزن ہیں اور یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے اٹھائیس سالہ کامران ہلاک ہوگیاپاکستان چو ک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 32سالہ سید قوصر حسین زیدی ہلاک ہوگیا یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس سے 35سالہ رضا عباس ہلاک ہو گیا۔