کراچی : الاصف اسکوائر میں رینجرز کا سرچ آپریشن

karachi operation

karachi operation

رینجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع الاصف اسکوائرکا محاصرہ کر لیا ہے، کمانڈوز کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے ۔ رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر الاصف اسکوائر کا محاصرہ کیا ۔
آپریشن میں رینجرز کے کمانڈوز اور خواتین اہلکاربھی حصہ لے رہی ہیں ۔ رہائشی عمارت میں گھرگھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی کوبھی عمارت میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ سرچ آپریشن کی وجہ سے اندرون ملک جانے والی بسوں کے بکنگ آفس بھی بند ہیں۔