کراچی : الطاف حسین بھائی کا بیان خوش آئند ہے۔ منظور وسان

manzoor wasanکراچی : وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں پائیدار امن کیلئے الطاف حسین بھائی کا بیان خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و بھائی چارے کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی الطاف بھائی کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مل کر کام کرنے سے امن کو فروغ ملے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ کراچی میں امن و بھائی چارے کی فضا کیلئے تمام جماعتوں سے بھر پور تعاون کا یقین ہے۔