کراچی: اورنگی ٹاؤن میں حساس اداروں اور پولیس کا چھاپہ، اسلحہ برآمد کر لیا

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) حساس اداروں اور پولیس نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر اورنگی ٹاؤن داتا نگر میں ایک مکان کی تلاشی لی۔

کاروائی کے دوران صحن کی کھدائی کے دوران گیارہ ایل ایم جی ، ایک ایس ایم جی، آٹھ بولڈ ایکشن رائفلیں، کئی بلٹ پروف جیکٹس اور سات ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے چھاپے کے دوران چینی ساختہ پستول بھی ملے۔