کراچی بدامنی، یومیہ24ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،اختیار بیگ

mirza ikhtiar

mirza ikhtiar

وزیراعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بینگ نے کہا ہے کہ کراچی میں کاروبار اور صنعتیں بند ہونے سے چوبیس ارب روپے یومیہ نقصان ہوتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہر میں صنعتوں سے لے کر شاپنگ مالز تک اور بڑی مارکیٹس سے لے کر چھوٹیکانداروں تک جبکہ دوسری جانب پورٹ پر آپریشنز بند ہونے سے معیشت کو مجموعی طور پر یومیہ چوبیس ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور ملکی خزانہ چار ارب روپے کے رینیو سے محروم ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے کہ اس میں جلد کامیابی ہو گی۔