بسم اللہ سینٹر میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، چھے گرفتار

karachi rangers

karachi rangers

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب بسم اللہ سینٹر میں پولیس او رینجرز نے آپریشن کے دوران چھ افراد گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
بسمہ اللہ سینٹر میں پولیس اور رینجرز نے رات ایک بجے آپریشن شروع کیا۔ جو صبح مکمل ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ جنہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز نے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔