کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گر گئی، پانچ افراد زخمی

karachi

karachi

کراچی میں جاری شدید بارشوں کے باعث کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں مکان کی چھت گرجانے سے 5 افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امدادکے لئے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں مکان کی چھت ٹوٹ کر گر گئی،جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افرادزخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد میں 30 سالہ علی انور،28 سالہ شامیر،25 سالہ سرور،26 سالہ ریاض شامل ہیں،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں،جبکہ بقیہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔