کراچی حالات درست نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

sheikh rasheed

sheikh rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات درست نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی ، کراچی کی صورتحال منظور وسان کے خوابوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے ، فوج کراچی میں آئے گی تو معاملات مزید بگڑجائیں گے ۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے ، ایک جانب تو عالمی امداد کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب کراچی میں معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے اس صورتحال میں غریب آدمی کہاں جائے گا ، ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی پھر نہ پیپلزپارٹی کا سندھ کارڈ اور نہ ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کراچی میں آئے گی تو پھر وہ پنجاب سمیت دیگر شہروں میں بھی جا سکتی ہے ۔
ایک مزید سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دیگر شہروں سے مختلف  ہیں کیونکہ یہاں نہ تو نماز جمعہ میں خود کش حملے ہوتے ہیں اور نہ ہی بم دھماکے بلکہ یہاں کچھ اور ہی ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے اور اب عوام کو بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے بننا ہو گا۔