کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، سات افراد گرفتار

rangers arrest

rangers arrest

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کاراوئی کے بعد دو ٹارگٹ کلرز سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
لیاقت آباد کے علاقے سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اعظم عرف بھرم اور نعمان عرف نومی نے دوران تفتیش آٹھ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔