کراچی: رینجرز و پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

karachi rangers

karachi rangers

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، انہوں نے رینجرز اور پولیس کو شرپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت ہر صورت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
دونوں رہنماں کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔