کراچی: عیسی نگری کے قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد

karachi

karachi

کراچی کے علاقے عیسی نگری میں قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔ پی آئی بی تھانے کو علاقے کے رہائشی شخص نے اطلاع دی کہ عیسی نگری قبرستان میں جھنڈے شاہ مزار کے قریب خودکش جیکٹ پڑی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیکٹ کو تحویل میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی جیکٹ میں بارود نہیں تھا جبکہ جیکٹ میں بیٹری، نٹ بولٹ، ٹائمر اور تاریں لگی ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق صرف اس میں بارود ڈال کر جیکٹ کو استعمال کیا جاسکتا تھا۔