کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

karachi police

karachi police

کراچی : (جیو ڈیسک) ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود کراچی میں گولیاں چلتی رہیں اور دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بلدیہ کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے۔ رینجرز نے لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بلدیہ کے علاقے ساڑھے تین نمبر سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہد پرویز کو چند روز قبل اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک اور لاش سہراب گوٹھ کے علاقے میں انڈس پلازہ کے قریب سے ملی۔ دوسری جانب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر بغدادی اور سنگولین میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور چار مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

رینجرز حکام نے ملزمان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلوم فراہم نہیں کی۔ دوسری جانب آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔