کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات، بارہ افراد جاں بحق

karachi violanceکراچی کے علاقوں سرجانی اور اورنگی ٹان سمیت مختلف علاقوں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید بارہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔ جامع کلاتھ اردو بازار میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ سرجانی ٹائون کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی وقفے وقفے سے فائرنگ اور کشیدگی برقرار ہے، فائرنگ سے تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دو کی لاشیں ملی ہیں۔
فائرنگکے مطابق اورنگی ٹاون میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا اور ایک نوجوان کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی ہے جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ شیر شاہ لیاری ندی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات نیوکراچی اور قریبی علاقوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔
بنارس میں مسافر بس میں سوار ہوکر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور دیگر آلات سے حملہ کردیا، جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔