کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے الاصف اسکوئر اور برنس روڈ پر لوٹ مار کرنے والے چار ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب مغل ہزارہ گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔رات گئے شہر میں فائرنگ کے واقعات پیر آباد میں قصبہ موڑ کے قریب ،نارتھ ناظم آباد بلاک این اور عیسی نگری کے قریب پیش آئے جہاں تین افراد زخمی ہوئے۔

آلاصف اسکوائر کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد اسلحہ کے زرو پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا جن میں ایک مقابلے کے دوران زخمی بھی ہوا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔دوسری جانب برنس روڈ پر بھی پولیس نے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔