کراچی : لانڈھی سے دو سرجانی سے ایک ٹارگٹ کلر پکڑا گیا

target killer

target killer

کراچی میں پولیس نے لانڈھی اور سرجانی ٹائون میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ لانڈھی عوامی کالونی سے پولیس نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے دو کلاشنکوفیں اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان کاشف اور شبیر آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر سرجانی ٹان میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا جو 12 افراد کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔