کراچی : مزید چودہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق

karachi dengue

karachi dengue

کراچی میں مزید چودہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔ مختلف اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔ کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جمعے کو مزید اٹھارہ افراد کو ڈینگی کے شبے میں لایا گیا جن میں سے چودہ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ گیارہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرلیا گیا ،، سات افراد کو او پی ڈی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
مختلف اسپتالوں میں داخل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ کراچی میں رواں برس خاتون سمیت تین افرد ڈینگی کا شکار بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔