کراچی: منظور وسان کا پولیس چوکی پر چھاپہ، نو سالہ بچہ بازیاب

manzoor wasan

manzoor wasan

وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کراچی میں سی ویو پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے گئے نو سال کے بچے کو بازیاب کروا لیا۔ بچے کو نو دن سے زنجیروں میں جکڑ کر چوکی میں قید رکھا گیا تھا۔ وزیر داخلہ جب چوکی پہنچے تو پولیس اہلکاروں کے علاوہ چوکی انچارج ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا جس پر منظور وسان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے فوری طور پر بچے کی زنجیریں کھولنے کی ہدایت کی۔ جبکہ چوکی انچارج اور درخشاں تھانے کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ اس طرح کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔