کراچی: موت کا بھیانک رقص جاری، 2 بچے بھی لقمہ بن گئے

Target Killing

Target Killing

کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین واقعہ میں چینسر گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
کراچی میں مسلسل قتل و غارت گیری سے عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے،صوبائی حکومت بیانات سے آگے نہیں بڑھتی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
کراچی میں قتل و غارت گری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی پانچ افراد دہشتگردی کا شکار ہو گئے ، پاکستان کے معاشی حب کراچی کے باسی ہر وقت خوف میں مبتلا ہیں۔اہلیان کراچی امن چاہتے ہیں۔