کراچی : مولانا طارق جمیل، مفتی نعیمی، علما کرام کا نائن زیرو کا دورہ

Moulana Tariqکراچی : معروف خطیب مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،آپسی رنجیشیں اور خطائیں بھلا کر آپس میں بھائیوں کی طرح رہیں ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال کہتے ہیں کہ امن کی خاطر کوشش کرنے والوں کے لیے نائن زیرو کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔
معروف خطیب مولانا طارق جمیل اور مفتی نعیم کی سربراہی میں علمائے کرام کے وفد نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں جاری قتل و غارت گری اور قیام امن کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کامیابی حکومتیں بنانے یا مال بنانے میں نہیں بلکہ دین کی راہ چلنے پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسان آج ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہوگیا ہے دنیا لڑنے کے لیے نہیں بلکہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرکے بھائیوں کی طرح رہنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ شہر میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سمیت علمائے کرام کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم کے پاس اختیارات تھے تو ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، ہم مخالفین کو ساتھ لے کر چلے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ چاہتی ہے۔ امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والوں کے لیے الطاف حسین کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔