کراچی میں پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Badin PFF Protest

Badin PFF Protest

بدین (عمران عباس) کراچی میں پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی گرفتاری کے خلاف بدین میں پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں مٹھن ملاح، عمر ملاح، ساجن شیخ، یاسین تنیو، قاسم، عابدہ جمالی، سہیل خاصخیلی اور سینکڑوں خواتین کارکنان نے پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں بینرز لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مظاہریں نے کہا کہ سعید بلوچ جوکہ کہ پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور بین الاقوامی تنظیموں کے میمبر بھی ہیں ان کو کس الزام یا جرم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو کہ تاحال واضع نہیں کیا گیا۔

انہوں نے سعید بلوچ کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھوٹے الزام میں گرفتار سیعد بلوچ کو فل فور رہا کیا جائے، بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ھاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔