کراچی : پولیس نے قتل و ڈکیتی کا ملزم گرفتار کر لیا

arrest

arrest

کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔
ملزم لاڑکانہ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ وہ قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان اور چوری و ڈکیتی میں ملوث ہونے کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ پیر کی شب کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔