کراچی : کنٹینرز اسکینڈل میں اعلیٰ افسران کی جلد گرفتاری کا امکان

Containersکراچی : پاکستان کی تاریخ کیسب سیبڑیکنٹینر اسکینڈل میں اعلی افسران کی جلدگرفتاری کا امکان ہے۔ صرف ڈیوٹی ادانہ کرنے کی مد میں پچاس ارب روپے کانقصان ہوا۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل جس سے ملک کو کھربوں روپوں کا نقصان ہوا کچھ اعلی افسران کی جلد گرفتاری کا امکان ہے، جس میں گریڈ 16 سے 19 تک کے افسران شامل ہیں ان میں سے 24 کی نشاندہی کردی گئی ہے انتہائی باخبر ذرائع نے اے آر وائی کو بتایا کہ افسران کا تعلق مختلف محکموں سے ہے اور ان میں کچھ کی گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے اسکینڈل جس کو کنٹینرز اسکینڈل کا نام دیا گیا ہے اور جس سے صرف ڈیوٹی ادا نہ کرنے کی مد میں 50ارب کا نقصان ہوا اور اس سے کہیں زیادہ ان کنٹینرز میں موجود چیزوں سے ہوا ؛ اس اسکینڈل کے اندر 100سے سے زائد افراد ملوث ہوسکتے ہیں ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ افسران گرفتاری سے بچنے کے لئے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کیس میں ملوث افسران نے موجودہ حکومت میں کچھ وزرا سے اسلام آباد میں رابطہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کیس میں کچھ اعلی افغان افسران کے ملوث ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا اور کئی ماہ گزر نے باوجود افغان حکومت نے وعدے کے باوجود حکومت پاکستان کو کوئی رپورٹ نہیں بھجوائی۔
تحقیقاتی ٹیم نے گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نیمٹنے کے لئے بھی تیاری کرلی ہے؛پچھلے سال کچھ افسران اور ملازمین کی گرفتاری پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم پتا چلاہے کہ یہ صورتحال جان بوجھ کر پیدا کی گئی تھی۔