کراچی کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں غیرآئینی عمل بند ہونا چاہیے۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ سعود مرزا نے عدالت کو بتایاکہ بھتہ خوری کم ہوگئی ہے ۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل آئی جی کوحکم دیا کہ وہ چاروں ماتحت ڈی آئی جیزسے تحریری سرٹیفکیٹ لیکر دیں کہ بھتہ خوری پر قابو پالیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سب کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کے علاوہ کوئی چیز قابل قبول نہیں ہے۔
وفاق کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ پارلیمنٹ اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہاکہ کراچی میں کام نہیں ہو رہا ہے۔