کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن،26افراد گرفتار

rangers operation

rangers operation

کراچی میں لیاری اور ملیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے چھبیس افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ لیاری کے علاقے الفلاح روڈ دبئی چوک پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مطلوب ملزم کے بھائی سمیت دس افراد کو حراست میں لیا حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
جبکہ ملیر کے علاقے لیاقت اسکوائر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ جبکہ میڈیا کوبھی کوریج سیروک دیا گیا تھا۔