کراچی : گودھرا اور لیاقت آباد میں آپریشن، متعدد افراد گرفتار

karachi

karachi

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے گودھرااور لیاقت آباد کے علاقوں میں آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
گودھرا کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا۔ اس دوران کسی کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر گھر تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
اس دوران ٹریفک کو بھی متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا آپریشن کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس اور رینجرز نے لیاقت آباد نمبر پانچ میں بھی رات گئے آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔