کرکٹ کوچ کی تلاش،پی سی بی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے

PCB Pak

PCB Pak

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی درخواستیں میں کوئی نمایاں غیر ملکی نام شامل نہیں ہے۔ انتخاب عالم، ظہیرعباس اور کرنل نوشادعلی پر مبنی کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لیکر موزوں امیدواروں کی فہرست بورڈ کو پیش کریگی۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق امیدواروں سے مطمئن نہ ہونے پر کمیٹی براہ راست معروف کوچز سے رابطے بھی کرسکتی ہے۔ عاقب جاوید اور اعجاز احمد کے علاوہ عبدالقادر نے بھی کوچنگ کیلئے درخواست دی ہے۔ بورڈ سری لنکا سیریز کیلئے عبوری کوچ کیلئے عاقب جاوید کے نام پر غور کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالقادر کو معاون کوچ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ کسی کے ماتحت کام کرنے کو تیار نہیں۔