کشمیر کونسل ای یو نے کنن۔پوشپورہ (مقبوضہ کشمیر) کے واقعے کو یورپ میں ایک بار پھر اٹھانے کے لیے مہم شروع کر دی ہے

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) ن لیگ بمقابلہ پی ٹی آئی، ن لیگ کے پاﺅں پہ پاﺅں رکھتے ہوئے عمران خاں نے نواز شریف کے متوقع دورہ گجرات سے قبل ہی گجرات آنے کا فیصلہ کر لیا۔ 13 مارچ کو کھاریاں، لالہ موسی کا دورہ اور جلسہ کریں گے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خاں نے نواز شریف کا پیچھا کرتے ہوئے الیکشن مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میاں نواز شریف کا چار مارچ کو کوٹلہ ارب علی خاں کی سر زمین پر متوقع جلسہ کرنے کے اعلان نے پی ٹی آئی کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز کا شریف آج کوٹلہ میں جلسہ کا ٹائم دیئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر پی ٹی آئی چیئرمین نے نواز شریف کے کوٹلہ جلسہ سے خطاب سے قبل ہی اپنا گجرات کا دورہ فائنل کر دیا ہے۔ عمران خاں 13 مارچ کو کھاریاں۔ لالہ موسی کا دورہ کریں گے۔ ن لیگ شیروں اور پی ٹی آئی ٹائیگرز میں سے کون اپنے لیڈر کو پاور شو کرنے میں کامیاب ہو سکے گا۔ دونوں لیڈروں کے جلسے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔