کلرکہار اسکول بس حادثہ، ہلاک شدگان کی تعداد 37 ہو گئی

faisalabad bus

faisalabad bus

کلر کہار کے قریب موٹر وے سالٹ رینج میں اسکول کی بس کے حادثے میں جاں نحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ اٹھائیس زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز کلر کہار کے قریب اسکول بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی تھی۔ ضلع فیصل آباد میں آج تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازار بند ہیں۔
ملت گرامر اسکول فیصل آباد کی بس اسکول کے بچوں کے کلرکہار کے تفریحی دورے کے بعد واپس فیصل آباد جارہی تھی۔ اس دوران تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔ پولیس کیمطابق بس میں سو سے زائد طلبہ اور اسکول کا دیگر عملہ سوار تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ وائس پرنسپل سمیت اسکول کا دیگر عملہ بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے۔
چھیتر سے زائدزخمی بچوں اور دیگر افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال اور فوجی فانڈیشن اسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔ زخمی بچوں کے مطابق بس اچانک تیز ہو گئی ڈرائیور نے بتایا کہ بریک فیل ہو گئے ہیں۔ پھر موڑ کاٹتے ہوئے بس گرگئی ۔ اس اندوہناک سانحے پر اہم ملکی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔
ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق ضلع بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازار بند رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔