کولمبوٹیسٹ:آسٹریلیا316، سری لنکاکے دو وکٹ پر166رنز

sangakara

sangakara

کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا کیتین سوسولہ رنز کے جواب میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھیاسٹھ رنز بنالئے۔
کولمبو ٹیسٹ کی دوسری صبح آسٹریلیا نے نامکمل اننگز پانچ وکٹ پر دوسو پینتیس رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو سولہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مائیک ہسی نے پندرہویں سنچری اورکیریئر میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے۔ ہسی ایک سو اٹھارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
سری لنکا کے شمندا ارنگا نے چار اور ویل گدیرا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جوابی اننگز میں سری لنکا کے تھرمانے اٹھائیس اور پرانا وتانا چوالیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سوواں ٹیسٹ کھیلنے والے سنگاکارا اکسٹھ اور مہیلا جے وردنے اکتیس رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے سری لنکا کو مزید ایک سو پچاس کی ضرورت ہے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔