کولمبو ٹیسٹ:انگلینڈ 8 وکٹ سے کامیاب، سیریز 1-1سے برابر

england won

england won

کولمبو: (جیو ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلش ٹیم سیریز ایک ایک سے برابر کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہو گئی۔

کولمبو میں سری لنکا نے ٹیسٹ کے آخری دن اپنی نامکمل اننگز دوسو انتالیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دوسو اٹھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ جے وردنے چونسٹھ اور اینجلو میتھیوز چھیالیس رنز نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے گریم سوان نے دوسری اننگز میں چھ اور میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے دو وکٹیں کھو کر چورانوے رنز کا ہدف عبور کرلیا۔ کپتان اسٹراؤس صفر اور جوناتھن ٹروٹ پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایلسٹرکک اننچاس اور کیون پیٹرسن بیالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں ایک سو اکیاون اور دوسری باری میں ناقابل شکست بیالیس رنز بنانے پرکیون پیٹرسن مین آف دی میچ قرار پائے۔ مہیلا جے وردنے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔