کوہاٹ : ریٹائرڈ کرنل اغوا کے بعد قتل

kohat

kohat

کوہاٹ کے علاقے ڈیفنس کالونی سے اغوا ہونے والے کرنل ریٹائرڈ شکیل خان کو اغوا کاروں نے قتل کرکے لاش انڈس ہائی وے پر پھینک دی۔ اس سے قبل اغوا کاروں سے مقابلے میں ایک پولیس اہل کارشہید اورتین زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اغوا کار ریٹائرڈ کرنل شکیل کو لیکر فرار ہورہے تھے اس دوران پولیس نے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران انھیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر اغوا کاروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہل کار جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی اسی دوران اغوا کاروں نے ریٹائرڈ کرنل شکیل کو قتل کرکے لاش انڈس ہائی وے پر پھینک دی انھیں آج علی الصبح اغوا کیا گیا تھا۔