گجرات: سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ،7جوان شہید

Security forces  camp

Security forces camp

گجرات : (جیو ڈیسک) گجرات میں دریائے چناب کے کنارے لگائے گئے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، چھ سیکیورٹی اور ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے ۔ ڈی پی او راجا بشارت کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کنارے لگائے گئے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے چھ سیکیورٹی اور ایک پولیس اہلکارکو شہید کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں پہلے فائرنگ اور پھردھماکا ہوا، حملہ آوروں میں سے تین کار جبکہ دو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملے کے بعد پانچوں شدت پسند موٹر سائیکل چھوڑکرکار میں فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی کیمپ دریائے چناب میں ڈوبنے والے اہلکارکی تلاش کے لیے لگایا گیا تھا۔پولیس اہلکارکی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔