گجرات میں فائرنگ سے چھے افراد ہلاک

Gujrat

Gujrat

گجرات  میں گلیانہ چوک  پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کانٹیسبل سمیت چھہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گذشتہ ایک سال سے جاری خاندانی  دشمنی کی وجہ سے پیش آیا جس میں راجہ شریف جو کہ بینک منیجر ہیں اپنے دفتر جا رہے تھے کہ ان پر نا معلوم افراد کی جانب سے  فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں راجہ شریف اور پولیس کانسٹیبل سمیت چھہ افراد ہلاک ہو گئے۔