گجرات کی خبریں 10/4/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے اور اس کے کارکنوں سے زیادتیاں قابل مذمت ہیں حکومت سیاسی کارکنوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ممتاز ہنما سابق جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی یو سی 53مہر آصف سلیمی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے اغواء اور قتل کے واقعات سے کارکن پریشان ہیں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کے تخفظ کے لئے اقدامات کرے۔پیپلزپارٹی کے کارکن ہمیشہ پاکستان کے استحکام کے لئے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کے مطابق کام کررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت بانی تنظیم الغفاری پاکستان ریٹائر ڈ ہیڈ ماسٹر محمد نواز شاہد نقشبندی کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی منعقد ہوئی ان کی تقریب رخصتی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل محفل میلاد مصطفیٰۖ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ پیر نذر حسین شاہ گجرات نے کی جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ سید بلال حسین شاہ نے کیا تقریب رخصتی میں بارات محمد منشاء رندھاوا کے صاحبزادے عاکف نثار رندھاوا کی تھی ۔ تقریب رخصتی میں حاجی محمد یوسف غفاری، حاجی محمد منیر غفاری، مظہر اقبال چوہان، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، محمد عامر بوٹا غفاری، محمد احسان نواز، محمد احمد، محمود احمد ودیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں ٹریفک کا نام درہم برہم ،عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ، DSP ٹریفک مسرت عباس نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کریں عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گجرات کے تمام چوکوں میں اکثر و بیشتر کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے سٹاف گلہ، جی ٹی ایس چوک ، ڈھکی، چوک نواب صاحب، چوک پاکستان، خواجگان روڈ اور جیل روڈ پر ٹریفک بلاک رہنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ، حکومت ٹریفک کا نام بہتر بنانے میں ناکام رہے ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک ایسے انتظامات کو بہتر کرے تاکہ ٹریفک نظام بہتر ہوسکے
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز عالم دین صاحبزادہ قاری عامر رضوان عطاری رضوی کے صاحبزادہ احمد رضا قادری نے قرآن پاک حفظ کرلیا ، گزشتہ روز جامعہ اشرافیہ نیک نگر میں ہونیوالی سالانہ تقریب میں دستار بندی کی گئی ۔ صاحبزادہ مفتی محمد اشرف القادری نے اپنے دستہ مبارک سے احمد رضا قادری کی دستار بندی کی اوران کے والد محترم کو قرآن پاک کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادے پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف مدرس جامعہ ہذٰا حافظ القاری شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا۔ تلاوت کے بعد ملک کے معروف ثناء خوان سید دلدار حسین شاہ ‘ حافظ محمد فرحان’ ڈاکٹر محمد ایوب’ اسد امانت علی’ محمدعمران قادری’ صوفی محمد مشتاق قادری’ محمد اقبال قادری اور صوفی محمد الیاس نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے صاحبزادے سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری اور حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس کے بعد حافظ محمد سہیل عابد نے ختم شریف پڑھا اور صاحبزادے پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائی’ مریدوں ‘ عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ قریبی دیہات کے افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سید گلفام عباس کاظمی کی رہائشگاہ پر حضرت امام جعفر صادق کی نیاز کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی خطاب آغا مبارک علی موسوی’ آغا زمان حسینی’ علامہ ناظم حسین جعفری’ نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں سید سبط حسین شاہ ‘مولانا زمان حسینی’ مولانا ناظم جعفری’ مولانا نواز ‘ مولانا الطاف رضوی’ سید نوازش علی کاظمی’ سید جابر کاظمی’ سید حیدر شاہ’ سید صابر شاہ’ ثقلین میر’ افضال مہدی’ سید ناصر حسین پپو شاہ’ عمران اصغر’ سید شاہد شاہ’ سید وقار حیدر عرف وکی شاہ’ سید ذاکر حسین شاہ نقوی’ سید شامی شاہ مدینہ سیداں’ سید نقی عباس’ سید مزمل حسین شاہ’ سید کالے شاہ’ دانیال کاظمی’ سید مظہر زیدی’ سید علی فراز’ چوہدری انور ہریہ والا’ سید آصف رضا نقوی’ سکندر نقوی’ و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ رواں سیز ن کے دوران ضلع گجرات میں گندم خریداری کا ہدف 2لاکھ 80ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے، ضلع میں 5مراکز خریداری گندم قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ باردانہ کا اجرا ء 15اپریل کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گندم خریداری کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مسلم لیگ ن کے راہنمانوابزادہ طاہرالملک، اے ڈی سی ریونیو واصف رحمان، اسسٹنٹ کمشنرز وقار خان، ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ عظیم، ڈائریکٹرزراعت توسیع گوجرانوالہ سردار محمد اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رفیق تارڑ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راحیل احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گندم خریداری مراکز گجرات ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں بنائے گئے ہیں جبکہ گندم کی امدادی قیمت1300روپے فی من ہوگی، کسان کو ایک ایکٹر گندم کیلئے 10بوری باردانہ دیا جائے گا جس کیلئے اسے سادہ کاغذ پر درخواست دینا ہوگی ، حکومت کسان کو گندم کی بوری سنٹر تک پہنچانے کیلئے9روپے فی بوری چارجز بھی اد ا کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ پہلے پندرہ روز کے دوران 60فیصد باردانہ جاری کیا جائے گا، باردانہ کا اجراء اور گندم کی خریداری پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی ، گندم خریداری کے تمام عمل کی نگرانی کیلئے اے ڈی سی آر واصف رحمان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنرز انکی معاونت کریں گے جبکہ سنٹرز کے کوآرڈینٹرز محکمہ زراعت کے افسران ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گرداوری کا عمل مکمل کریں ، فہرستیں پٹوار ، یونین کونسل دفاتر اور مراکز خریداری گندم پر آویزاں کی جائیں تاکہ اگر کسی کو اعتراض ہو تو اسے دور کیا جاسکے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے کی جانیوالی گرداوری کی فیلڈ میں جاکر چیکنگ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب تقریر ی، مضمون نویسی اور مباحثوں کے مقابلوں میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کیلئے پروقار تقریب گورنمنٹ زمیندار کالج کے ہال میں منعقد ہوئی ، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، پرنسپل کالج اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ زمیندار کالج کے طالب علم قاضی امداد اللہ نے صوبائی سطح پر مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسے ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا، ڈویژنل سطح کے مقابلوںمیں گیارہ اور ضلع سطح کے مقابلوں میں 77طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی جنہیں نقد انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہی نوجوان مستقبل کے معمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع کی فراہمی کا مقصد طلبہ و طالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انکے اظہار کے مواقع کی فراہمی ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ تدریسی سرگرمیوںکے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیں ۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ہونہار طلبہ وطالبات کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریری، مباحثوں اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات دیگر کیلئے رول ماڈل ہیں ، اس بار کامیابی حاصل نہ کرسکنے والے مایوس ہونے کی بجائے مستقبل میں خود کو منوانے کیلئے سخت محنت کرکے اپنی خامیوں پر قابو پائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چو ہدری فضل حسین آف سدوال کے صا حبزا دے ، چو ہدری اکرام الحق ایم فل فزکس کے بھا ئی ہیڈ ما سٹر گو رنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول ملکہ چو ہدری مُست عمران شا دی کے حسین بندھن میں بندھ گئے ۔ انکی با رات قاسم میرج ہال لالہ مو سیٰ گئی ۔ با رات میں عزیزو اقارب اوردوستوں کے علاوہ ڈی ای او سیکنڈری نثا ر احمد میئونے خصوصی طو ر پر شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ سدوال نزد ٹھو ٹھہ رائے بہا در میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ممتا ز شخصیا ت نے شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ میں شر کت کرنے والوں میں آغا عبداللہ یوسف ، چو ہدری محمد فضائل اکرم سینیئر ہیڈ ما سٹر گو ر نمنٹ تعلیم القر آ ن ہا ئی سکو ل کھا ر یا ں ، ایکسین کو ہستا ن مر ز ا اکر ام، عبد ا لمجید ڈا ئر یکٹر پا کستا ن اوو ر سیز سکول منڈ یر ، اعجاز احمد سابق اے ای او ، افضال احمد خا ن سابق اے ای او ، چو ہد ری محمد اثما ر سا بق ا ے ای ا و، ہیڈ ما سٹر عا ر ف ر ضا سعادت پو ر ، چو ہدری خا لد محمو د ہیڈ ما سٹر گو لڑہ ہا شم ، چو ہد ری محمد ا رشد لا لہ مو سیٰ ، چو ہد ری علی ر ضا ، چو ہد ری عبد ا لر حما ن، چو ہد ری محمد ارشا د ، چو ہد ری محمد اقبا ل ڈھو ک اللہ ر کھا آ ز ا د کشمیر، چو ہد ری محمدافضا ل پر و فیسر ڈگر ی کا لج ڈھڈ یا ل ، چو ہدری اعجا ز احمد ہیڈ ما سٹر ہیڈ ما سٹر ہا ئی سکول دھنگ ، منیر احمد ہیڈ ما سٹر ہا ئی سکول رڑیالہ ، چو ہدری غلام احمد ڈھیری ، چو ہدری عا رف تھو تھا ل ایڈووکیٹ ، را جہ ہما یو ں نا صر ایڈووکیٹ ، حا جی محمد مشتا ق گلیانہ ، ملک محمد شریف اعوان ملکہ ، چو ہد ری محمد ا در یس کنجیا ل، ملک افتخا ر احمد اعوان ملکہ ، ملک اشفا ق حسین کو نسلر ، طا رق مصطفی اعوان ، شیخ عبدالجلیل گلیانہ ، محمد ا نصر اعوا ن ، اخلا ق حسین اعوا ن ، چو ہد ری عمر سلیم ، عمر ر ضا ، چو ہد ری علی حسن ، چو ہد ری سعید ا حمد ، محمد آ صف ر ضا ،را جہ کا مر ان ،را جہ و سیم گل بینک الفلا ح، محسن ضیا ء اعوان (دنیا نیو ز )، عمر فا روق اعوان (روزنامہ جذبہ )با ئو سہیل اصغر ملکہ ، را جہ آ فتا ب ا حمد ، را جہ ز ا ہد ا قبا ل آ ز ا د ، را جہ مبشر عر فا ن ، مدثر سجا د را جہ ، چو ہد ری عا بد شر یف ، چو ہد ی ر ب نو ا ز ،چو ہد ری محمد علی ، چو ہد ر ی محمد رقیب ، ملک تنو یر ا حمد لا نگ مین سکول ، را جہ نعیم ا ختر بد ھ چک ، غفر ان ا حمد طا ہر کو ٹلہ ، چو ہد ری غلا م حسین پلا ہو ڑ ی ، محمد شہبا ز بھٹی ڈ ی ٹی ای ، ملک فیصل ر شید اعوا ن ، صو بید ار عبد ا لعز یز ، را جہ و قا ر قا در ی ، چو ہد ری محمد اقبا ل ، ملک خا لد لطیف لہڑ ی ، ملک شا ہد لطیف ، را جہ عا مر محمو د ، پر و فیسر عثما ن حید ری پنجا ب کا لج ، شا مل تھے ۔
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایم ایس ٹر اما سنٹر لا لہ مو سیٰ ڈا کٹر عا بد مجید نے شا ہین ٹر یڈ رز پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آ ر ایچ سی ملکہ میں میری تعینا تی کا عر صہ اگر چہ مختصر تھا مگر میری ز ند گی کا بھی یا د گا ر حصہ ہے ۔ یہا ں کے لو گو ں سے جو پیا ر مجھے ملا وہ میں کبھی بھلا نہیں پا ئو ں گا ۔ تر قی ا ور تبا دلہ سر و س کا حصہ ہو تے ہیں ۔ میں نے آ ر ا یچ سی ملکہ میں بطو ر سینیئر میڈ یکل آ فیسر تقر یبا دو ما ہ کا عر صہ گز ا ر ا ہے اور اب بطو ر ایم ایس ٹر ا ما سنٹر لا لہ مو سیٰ پر و مو شن ہو گئی ہے و ہاں بھی میں ہر وقت عوا م النا س کی خد مت کے لیے حا ضر ہو ں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق،باولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے مسلمانوں کومذہب و ثقافت کو اپنانا اور ماڈل زندگی سے اجتناب کرنا چاہیے،انسان کے معمولی گناہ آخرت میں عذاب بن جائیں گے پاکستان کے تعلیمی اداروں سے مسلمان،انجینئر اور ڈاکٹربن کر نکلنے چاہیے وہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مسلم ہینڈزایجوکیشنل کیمپلیکس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ انضمام الحق نے کہا مسلم ہینڈز ادارہ کے منتظمین غریب،یتیموں کو زیور تعلیم کی دولت سے مالامال کرکے عاقبت سنوار رہے ہیںمخیر حضرات کو بھی انکی معاونت کرنی چاہیے ان مظلوموں کی مدد کرنے سے اللہ مل گیا تو سب کچھ مل گیا۔اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈزانٹرنیشنل صاحبزادہ سیدلخت حسنین ، پیرسیدمحمدصفی اعظم چن پیر، صاحبزادہ میاںعبد المالک ، پیرزادہ عدنان قادری، کنٹری مینجرصاحبزادہ سیدضیاء النور، سی ای اوشاہد بشیر، میر امان ہنزائی، امجدمحمودصدیقی،ناصرمحمود اللہ والے، چوہدری محمدیوسف، لالہ محمدخلیل نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کئے جبکہ مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی پی پی104 کے رہنماعدنان انورچیمہ نے کہا ہے کہ عوام پانامہ فیصلے کے منتظرہیںجس کے آنے سے سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوجا ئیگا۔ مہنگائی اورلوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ زراعت سمیت ہر شعبہ تنزلی اوربدحالی کاشکارہیں ہے۔ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میںناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے قومی اثاثوںکی سیل لگارکھی ہے۔ کارکن کمرکس لیںگلی گلی قریہ قریہ پھیل جائیںتاکہ کرپٹ سیاسی وراثتی مافیہ سے قوم کونجات مل سکے۔ عمران خاںملک وقوم کے لیڈرہیںجوملک کی بہتری وجمہوریت کے نظام کے لئے نئے پاکستان کے لئے کوشاںہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیرڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرنے کہا کہ دعوت دین کاکام کرنے والوںکاقول وکرداریکساںہونا چاہئے۔ مظلوم کاساتھ دینا، عدل وانصاف کے لئے جدوجہدکرنا ہرمسلمان کافرض ہے۔ حکمرانوںسے نجات اوربرائی کوروکنے کے لئے کارکنان رابطہ عوام مہم مضبوط کریں۔ سراج الحق کی قیادت میںپاکستان کواسلا می اورخوشحال ملک بناکردم لیںگے۔ وہ دھونکل میںجماعت اسلا می دعوتی وتبلیغی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جسمیںتحصیل بھرسے 240کارکنان نے شرکت کی اور83وفودنے دھونکل بھرمیںڈورٹوڈوراوردوکان دوکان جاکرجماعت اسلا می دعوت لٹریچرتقسیم کرنے کے علا وہ امیدواروںکاتعارف پیش کیاجبکہ محمدمشتاق بٹ کی قیادت میںوفدنے بااثرسیاسی وسماجی شخصیات ست ملاقاتیںکیں۔ڈاکٹرمحمدعبیداللہ گوھرنے کہا کہ ہرماہ کیمپ کامقصدتمام یونین کونسلزمیںجماعت اسلا می کی دعوت اورتعارف پہنچاناہے اس سال کے آخرتک دولاکھ افرادکاہدف رکھاگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می استحکام پاکستان اوراتحاد امت کے لئے کوشاںہے دوقومی نظریہ کی حفاظت ہماراایمانی فریضہ ہے۔ سیرت محمدی ۖ پرعمل کئے بغیرمعاشرہ فلاح نہیںپاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ اقتدارپرقابض سرمایہ دارحقیقی نمائندگی نہیںکرسکتے۔ میڈیا نے نے سب کے چہرے بے نقاب کردئیے ۔ باکردارمحب وطن قیادت کے فقدان نے ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیاکشکول توڑنے کے دعویداروںنے وطن عزیزکابچہ بچہ گروی رکھ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)علا مہ نصیر حسین آف علی پور چٹھہ نے کہا ہے کہ قبرستان پرامن شہرہیںجہاںدہشت گردی نہیںقبرکی لوڈشیڈنگ سے نجات کے لئے ابھی اقدامات کرلواللہ کی دی مہلت ختم ہونے والی ہے۔ خاتمہ ایمان پرہوتوقیامت تک عبادت کی مہلت ہے ۔ اہلبیت سے محبت ہی درحقیقت ایمان ہت وہ دارامغلاںمیںحسن عباس کی اہلیہ کے ایصال ثواب کی مجلس تحریم سے خطاب کررہے تھے۔ مجلس سے علا مہ اخترعباس نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی،حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولنا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے،اسلام نے تمام اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کی حقوق کی بات کی ہے، قانون توہین ناموس رسالتۖ295/c میں کسی قسم کی ترمیم منظور نہیں تاہم اس قانون پر عمل درآمد کا طریقہ طے کیا جائے،توہین کے مرتکب شخص کے خلاف ایف آئی درج کرانے کے لئے تمام مذاہب کے قائدین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہوں، اسلام امن کا مذہب ہے، دہشت گردی و انتہاپسندی کو دین اسلام سے جوڑنا کسی طور پر درست نہیں،کسی کو حق نہیں کہ وہ بے گناہ انسان کا خون بہائے۔گذشتہ روز لاہور مرکز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہہم خود دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں’ معصوم انسانوں کا خون بہانے والا صرف اور صرف دہشت گرد ہے، دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے،بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اسلامیان پاکستان قانون ناموس رسالتۖ میںترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،توہین رسالتۖ کے مرتکب افرادکے خلاف مقدمے کے اندارج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اورتشددکاراستہ کھلے گا اورلوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبورہو جائیں گے، ملکی سالمیت کی حفاظت کے لیے مذہبی’ لسانی اور سیاسی اختلاف ختم کرنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)وزیر اطلاعات وثقافت ،ایکسائز وٹیکسیشن پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے حلقہ کے سنیئر لیگی رہنما وصدر پی پی- 141 چوہدری رحمت علی بلا جن کو گزشتہ روز دل کا اٹیک ہوا تھا وہ اب بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔علاقے کے تمام سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی عیادت کی آج سید حامد علی شاہ،ادارہ تعلیمات قرآن پاکستان مفتی علامہ بشیر احمد مجددی نقشبندی ودیگر مقامی علماء کرام نے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر59 ٹام ہاک کروز امریکی میزائل داغنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمت کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا قراردیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے عالمی قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہے ۔زہریلی گیس کا حملہ قابل مذمت اورامریکی حملہ اس سے بھی زیادہ قابل مذمت وبد تر ہے۔ شیعہ علما کونسل پنجا ب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شام پر کروز مزائیل حملہ کے بعدپیدا ہو نے والی صورتحال کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کرمستقبل کی حکمت عملی وضع کرتے ہوئے عالم اسلام کے رہنمائوں کو متحدکریںاوراسلامی ممالک کو بدامنی اور خانی جنگی کی جانب دھکیلنے کی تمام سازشوںکو ناکام بنانے میں کر دار ادا کریں ۔علاوہ ازیں اسلامی ممالک کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے انہیں چاہیے کہ امریکی جارحیت کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلا س بلا کر جرات و دانشمندانہ حکمت عملی تیار کریں اور اقوام متحدہ میں بھر پور آواز اُٹھائیں اور خطہ میں بد امنی کو روکنے کیلئے بھر پور مصالحانہ کر دار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع تر منصوبہ بندی کے تحت کیمیائی حملہ ہو ا جو قابل مذمت ہے جس کے نتیجہ میں نہتے بے گناہ معصوم شہری خواتین اور بچے نشانہ بنے اور ان پر قیامت توڑی گئی اور پھر اس کو جواز بنا کر امریکی فوج نے شام پرکروز مزائل داغے جس سے فوجی اڈا تباہ اور متعدد افراد جاں بحق ہوئے جوننگی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔امریکہ کی جانب سے کی جانے والی یہ جارحیت پہلی مرتبہ نہیں بلکہ امریکہ اس قسم کا کھیل پہلے بھی فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں کھیل چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان او رملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مشرق وسطیٰ کی دگرگوں صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت داعش ،الننصرہ فرنٹ جیسی دیگردہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کا کھلا اعتراف ہے۔ جس کے لئے بہانہ تراشا گیا۔ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شام میں جاری جنگ قابل مذمت اور امریکی غلاموں کی چال بازی کا شاخسانہ ہے۔جو مسلمانوں کی قوت کو ختم کرکے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ شام پر ا مریکی حملے کی سعودی بادشاہت کی طرف سے حمایت امریکی غلامی اوراسرائیل نوازی کا شرمناک مظاہرہ ہے جس کا اسلامی ممالک کو نوٹس لینا چاہییے ۔ اس سے زیادہ ذلت آمیز حرکت نہیں ہوسکتی کہ سعودی عرب جیسا ملک صرف بشارالاسد حکو مت کو ختم کرنے کے لئے بدامنی اور دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔انہیں عراق کے صدام حسین اور لیبیا کے کرنل قذافی کے انجا م کو یاد رکھنا چاہئیے۔ اس لئے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی بجائے سعودی حکمرانوں کواتحاد امت کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے چونکہ ہر ظلم کو آخر زوال ہی ہوتا ہے۔ بحرین، یمن ، شام اور خود پاکستان میں نفرت اور مداخلت کے بوئے گئے بیج کسی المیے سے کم نہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عملی طور امت مسلمہ دو حصوں میں بٹ چکی ہے ، جس کا فائدہ اسلام دشمن استعماری قوتیں اٹھارہی ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ چند نام نہاد اسلامی جماعتوں کی بھی امریکی حملے کی مذمت کی بجائے بشارالاسد کے خلاف بیان بازی مسلمانوں کے خلاف منافقانہ کردار کا ثبوت اور شرمناک اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین کسی عر ب ملک کی محبت کی جذباتیت میں آئے بغیر امریکی حملے ، سعودی کردار کی مذمت اوراسلامی ملک کی حمایت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستانمسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر مسز نوادر خان اور شعبہ خواتین لندن کی نائب صدر سلک لودھی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کی 4سالہ کارکردگی کا ہر سطح پر اعتراف کیاجارہاہے، بے جا تنقید کرنے والوں کو بھی عالمی رپورٹوں پر غور کرنا چاہیے، بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے” عمران زرداری برادرز ” اگر عوامی مسائل پر توجہ دیتے تو ان کی مقبولیت کا گراف یوں نیچے نہ آتا اوران کی اس طرح سبکی نہ ہوتی۔مسز نوادر خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر توجہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے پر مرکوز ہے، انشاء اللہ 2018 تک لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل حل کرلیں گے جبکہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے سپیڈاور نتائج کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن کی اب دوسرے صوبے بھی نقل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف او روزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سیاسی ویثرن کا برملا اعتراف کیاجارہاہے، اب اپوزیشن کو بھی بے جاالزام تراشی کو ترک کردینا چاہیے اورجمہوری عمل کے مطابق اپنا تعمیر ی کردارادا کر نا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا فریضہ بجالانا ہی سب سے عظیم عباد ت ہے شفاف صحافت کے ذریعے انسانیت کی بھرپور خدمت کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی گروپ لیڈرعوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ)محمداشفاق بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ قلمی جہاد سے برائیوں کے انسداد میں اہم کام لیا جاسکتا ہے ماضی گواہ ہے کہ صحافیوںنے ہر معاشرتی برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خواہ انہیں کتنی ہی تکلیفیں برداشت کیوں نہ کرنی پڑی انہوںنے کہا کہ علاقائی صحافیوں کی مشکلات کے پیش نظر متفقہ پلیٹ فارم سے صحافیوں کاجدوجہد کرنا ناگزیر ہے کیونکہ آنے والے وقت میں مقدس پیشہ کی تقدیس کو برقراررکھا جانا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے مقامی علاقائی صحافیوں کا ازخود ضابطہ اخلاق طے کرنا ہوگا تاکہ صحافت میں بگاڑپیداکرنے والے عناصر کی بیخ کنی ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مردم شماری قومی فریضہ ہے عوام کو اس سلسلے میں سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کی شمولیت مردم شماری کے مقاصد صیح معنوں میں حاصل ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کا فرض ہے کہ وہ عملہ خانہ و مردم شماری کے ساتھ مکمل تعاون کریں، درست معلومات کی فراہمی دے کر مستقبل کی منصوبہ بندی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے دوران پاک فوج کا نمائندہ باوردی اور سول نمائندہ ادارہ شماریات کی سبز جیکٹ میں ملبوس ہوتا ہے، تسلی کے بعد عوام مردم شماری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج وطن دشمنوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرے، مردم شماری عملہ پر حملہ قابل مذمت ہے، اس میں بیرونی دشمنان کے ہاتھ ملوث ہونے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے شام پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو لیبیا اور عراق بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ کیمیکل گیس حملے کی عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں کہ یہ گھناونا جرم کس کی سازش تھی، کہیں امریکی حملے کو جواز فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت یہ ڈرامہ تو نہیں رچایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کچھ مسلم ممالک نے بھی شا م پر امریکی حملے کو خوش آئند قراردیا ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔امت مسلمہ کی تباہی پر اسرائیلی خوشی تو سمجھ آتی ہے لیکن عرب ممالک کا ایسے کرنا دکھ کی بات ہے۔ ان کا کہناتھا کہ شا م میں حکومت کس کی ہے، ہمیں اس سے غرض نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بے گناہ شامی عوام کا تحفظ ہو مگر افسوس کی بات ہے کہ 2011ء سے کچھ ممالک نے بشارا لاسد حکومت کو ہٹانے کے لئے باغیوں کی سرپرستی کی ، انہیں اسلحہ فراہم کیا۔مگر ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے۔نہ صرف دنیا بلکہ ا مت مسلمہ بھی شام کے مسئلے پر دو حصوںمیں تقسیم ہوچکی ہے۔ امریکہ، ترکی،سعودی عرب بشارالاسد حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ روس اور ایران موجودہ حکومت کے حامی ہیں۔یہ خطر ناک صورت حال عالمی بدامنی اور شام کی تقسیم کا باعث بن سکتی ہے۔جس سے انسانی ہمدردی رکھنے والا ہر شخص نجات چاہتا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے زوردیا کہ امت مسلمہ کو اپنے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں ورنہ تباہی و بربادی ایک ایک کرکے سب کو لے ڈوبے گی کیونکہ استعماری قوتیں اسلام کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، جس کی مسلم ممالک کو سمجھ نہیں آرہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و صد ر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم سمیت سستی بجلی منصوبوں میں سنجیدہ نہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ نے کالا باغ ڈیم کو اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تھرکول منصوبے (انڈر گرائونڈگیسی فیکیشن پراجیکٹ کے چیئرمین و ایٹمی سائینسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے انکشافات قوم کیلئے تکلیف دہ ہیں کیونکہ تھرکول منصوبہ سے 6روپے یونٹ والی بجلی حاصل کی جاچکی ہے لیکن حکومت کی طرف سے منصوبہ کے فنڈز روک لیے گئے جس کے باعث اس منصوبہ سے اپنی ضرورت کے مطابق صرف 2یونٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔تھر کول منصوبہ سے 6روپے یونٹ والی بجلی پیدا کی جارہی تھی جسے بندکرنے کی سازش کی گئی اور فنڈز روک لیے گئے اور پرائیویٹ پاور پلانٹ کا منصوبہ بنایا گیا اور اس کیلئے باہر سے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرکے کوئلہ منگوایا جائے گا آئی پیز سے 24روپے فی یونٹ بجلی خریدی جاتی ہے کیونکہ اس میں آدھے شیئر ہولوڈر حکومتی بنچوں کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ تھر کول پاورمنصوبہ میں ملکی کوئلہ استعمال ہونا تھا جبکہ پرائیویٹ پاور پلانٹ میں غیر ملکی کوئلہ استعمال ہونا ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ تھر میں کوئلہ کے ذخائر کیوں استعمال نہیں کیے جارہے کیا ملکی کوئلہ منہ کالا کرنے کیلئے ہے۔انہوںنے کہا کہ تھر کول منصوبہ میں2012تک تمام فنڈنگ ہونی تھی جو نہ ہوسکی جو افسوسناک پہلو ہے ۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت تمام سستے منصوبے فوری شروع کیے جائیں جو ملکی مفاد میں ہیںمہنگی بجلی صنعتکار و عوام دونوںکے مفادات کے خلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی ؤی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ عوام دشمن پالیسیوں کے موجد وزیراعظم اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیںجبکہ حکومتی وزیروں کی نااہلیوں نے پورے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیاہے ،ان لوگوں نے ہمیشہ قانون کا راستہ دولت اور غنڈہ گردی سے روکنے کی کوشش کی ہے اور اسی حماقت کو ان لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت کا نام دیاہے ۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوائے اپنے کسی کی جان ومال کی فکر نہیں ہے،اربوں روپے کا ٹیکس اور قرضے ہڑپ کرنے والے کس طرح عوام کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں؟،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کرپشن کے اصل ذمہ دارارن حکمران ہی ہیں ،حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات اور اقربا پروری نے قوم کو زہنی مریض بنا کررکھ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز لیگ نے اپنے چار سالوں میں جو عوام کے ساتھ سلوک کیا ہے ایساکوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے نت نئے ایشوز کو پیدا کیا گیا مگرعوام بھی اب ان حکمرانوں کی سازشوں سے آگاہ ہوچکے ہیں،انہوںنے کہاکہ ہم کبھی نواز لیگ کے احمقانہ اقداما ت کو ترقی کا نام نہیں دے سکتے ان لوگوں نے جو بھی ترقیاتی کام کیے سب کے سب اپنی جیبوں کو بھرنے کے لیے شروع کیئے ۔ حکومت کے وزرء ا اقتدار میں اس قدر مست ہیں کہ وہ اداروں پر بھی الزام تراشیوں سے خود کوروک نہیں پاتے کیونکہ یہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ اقتدار آنی جانی والی شے ہے اصل کامیابی عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی اداروں میں بہتر ی لاناہوتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ گزشتہ دو ہائیوں سے پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور اس ملک میں دہشت گردی کے نام پر جس قدر بھی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی نااہلیوں کا تسلسل شامل ہے،اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات بھی حکومت کی ناکام پالیسیوںکا شاخسانہ ہیں۔