گجرات کی خبریں 3/5/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز شیعہ رہنما سید الطاف عباس کاظمی کے والد محترم سید قیصر عباس کاظمی کی پہلی برسی 8 مئی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ امام بارگاہ حسینیہ میں برسی تقریب منعقد ہو گی جس میں استاذ العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی آف ملتان خطاب کریں گے۔ خصوصی دعا آغا مبارک علی موسوی کرائیں گے۔ جبکہ سوز و سلام عرفان نقوی ‘ مدثر نذر اور غلام مصطفی سیفی پیش کریں گے۔ قرآن خوانی شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گی۔ اور شام 8 بجے مجلس عزاء کا انعقاد ہو گا۔ مہمانوں کا استقبال سید الطاف عباس کاظمی’ کاظم عباس کاظمی’ سید قمر عباس کاظمی ‘ اکبر عباس کاظمی’ اور سید گلفام عباس کاظمی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضور غریب نواز حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کا سالانہ عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ آوان شریف میں منعقد ہوا۔ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب عالم مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر محبوب الرحمن محبوبی آستانہ عالیہ فیض پور شریف اور صاحبزادہ پیر سید شعیب گیلانی آستانہ عالیہ کیرانوالہ سیداں نے کیا۔ جبکہ آستانہ عالیہ بوکن شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زماں صاحبزادہ سید زاہد حسین شاہ ترمذی ‘مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ طاہر الملک’ ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی’ چوہدری سعادت نواز اجنالہ’ چوہدری صفدر وڑائچ’ چوہدری محمد امین سپین’ علامہ انصر القادری ‘ حافظ احسان الحق’ حافظ عثمان علی قادری’ سید انور علی شاہ’ سید خالد محمود شاہ’ سید محبوب شاہ’ سید ذیشان شاہ’ ملک امتیاز’ خلیفہ پیر عنایت حسین’ چوہدری عمر ‘ چوہدری ماسٹر محمد امین’ باسط راٹھور’ میاں جمال صفدر’ شیخ محمد شفیق’ محمد اقبال صراف’ بھائی محمدامین ڈھینڈہ’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تلاوت قاری عبدالرئوف قادری نے پیش کی۔ نقابت مولانا قاری محمد آصف نے کی جبکہ خصوصی نعت محمد عارف شاہد گوندل’ حافظ محمد صدیق’ اور سید دلدار حسین شاہ نے پیش کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی شبانہ روز کوششوں سے پھیلا’ اولیاء کرام نے اپنے عمل اور تقویٰ سے اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کیا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی نے عرس کی تقریبات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت قاضی سلطان محمود آوانی نے علاقہ میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور اپنے مرشد کے حکم کی تعمیل کیلئے کام کیا۔ اور اس آستانہ سے کبھی فرقہ واریت کی آواز نہیں اُٹھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن رہے۔ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کہا کہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے آنے والے تمام سنگیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر آتے ہیں۔ ہم پیار اور امن کا درس دے رہے ہیں۔ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ صاحبزادہ محبوب الرحمن محبوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالیہ آوان شریف سے اُٹھنے والی آواز آج پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور اس آستانے کے چاہنے والے دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں سنگیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے درجنوں جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میئر گجرات حاجی ناصر محمود جس محنت اور لگن کے ساتھ گجرات میں ترقیاتی کام اور شہر میں صفائی اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے لئے ان تھک محنت کر رہے ہیں ہم ان کے تمام کاموں کو سراہتے ہیں۔ حاجی ناصر محمود کے مخالفین بجائے دعوے اور باتیں بنانے کے میئر کا ساتھ دیں اور اپنی شہر کی ترقی کا باعث بنیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کٹڑہ بازار کے صدر مرزا الیاس جرال اور کٹڑہ بازار کے معروف تاجر رہنما عدیل الیاس جرال نے گزشتہ روز ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محموداور ڈپٹی میئر چوہدری آصف مہمدہ نے جس طرح خدمت مشن اپنا رکھا ہے وہ وقت دور نہیں جب گجرات شہر ایک انٹرنیشنل شہر کی صورت اختیارکر جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ‘ شہزاد شفیق شرقپوری’ سیٹھ علی اصغر’ پیر سید عرفان شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف’ صاحبزادہ فیضان عالم ‘ صوفی محمد سلیم ‘ و دیگر نے عراق میں مختلف مذہبی مقامات و مزارات پر حاضری دی ‘ فاتحہ خوانی کی’ چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر روضہ حضرت علی علیہ السلام کے باہر دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر سیٹھ ظہیر عباس صراف کے والد حاجی مشتاق صراف آف کڑیانوالہ والے گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے اُن کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد حبیب اﷲ محلہ مسلم آباد ‘ میں پڑھا گئے ،ختم قل میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی شرکت ۔ سیٹھ مظہر عباس صراف ‘ ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس سیٹھ ظہیر عباس صراف ‘ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گولڈ سیٹھ مدثر عباس صراف اور سیٹھ اظہر صراف کے والد حاجی مشتاق صراف آف کڑیانوالہ والے گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے اُن کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد حبیب اﷲ محلہ مسلم آباد ‘ میں پڑھا گئے۔ ختم قل میں نقابت محمد عمران چشتی اور خصوصی خطاب قاری بشیر نقشبندی کیا اور اجتماعی دُعا علامہ پیر سیّد عتیق احمد اکمل نے کرائی۔ ختم قل میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں CPLCچیئرمین الحاج امجد فاروق، انصر گھمن،’ مرکزی انجمن تاجران صدر جاوید بٹ،چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ ‘ قاری محمد اشرف نقشبندی،شیخ نصیر احمد، باؤ ظہیر بٹ، چوہدری مظہر وڑائچ نت، سماجی کارکن خادم علی خادم ،’چوہدری ہمایوں اقبال ‘ ارشد وحید بٹ، سفران ناظر، جنرل کونسلر محمد ایوب صراف، ثوان ظہیر بٹ، محمد طارق بٹ ، سینئر صحافی عبدالستار مرزا، ناصر چوہدری ،سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ،علی انصر گھمن، طارق سلامت رجپوات، سجاد اقبال صراف،راجہ عرفان احمد، چوہدری خرم،میاں افضل خالد، افتخار شاکر، محمدعرفان گورائیہ، ‘ حاجی زمان صراف ‘ حافظ شیراز صراف ‘ شیخ محمد ادریس ،محمد رحمت سرکار، مہر اکمل ‘ سیٹھ یاسر لطیف ‘ سیٹھ علی صراف ‘ ملک شہباز ‘سیٹھ عباس صراف ‘ اویس ایوب صراف،سیٹھ بلال ایوب صراف، رضوان بٹ، سیٹھ ذوالفقار،ملک محمود ‘ احسن اقبال ‘ محمد عالمگیر بوبی پہلوان ‘ عدنان کاشف ‘ ذوالفقار علی بھٹو ‘ چوہدری نعیم احمد ‘ عامر چوہدری ‘ راجہ محمد ارشد ‘ سیٹھ علی عابد،صغیر احمد نقشبندی ‘ حاجی ناصر نقشبندی ‘ احسن شاہ ‘ عدیل نقشبندی ‘ اسد اللہ قادری ‘ محمد شیراز ‘ رانا ثاقب مشرف ‘ ندیم بٹ صراف ‘ خواجہ حماد اکرم ‘ حاجی طالب صراف ‘ پیر سیّد ابو ذر ‘محمد آصف صراف ،عرفان شفیع ،گل خان ‘ محمد خالد کپور ‘ فیضان افضل کپور ‘ حاجی عنصر صراف ‘ سیٹھ ذوالفقار صراف ‘ ظہیر صابر صراف ‘ حاجی عبدالرشید ‘ حاجی محمد یونس’ فیاض بٹ ‘ بابر شیخ ‘ کاشف ندیم ‘ رانا محمد طارق ‘ فیصل ندیم ،شیخ عتیق احمد ‘ محمد انعام اللہ ‘ اشفاق احمد صراف ‘ محمد ٹیپو ‘ چوہدری طاہر صراف ‘ تیمور رضا ‘ مہرعامر، سیٹھ محمدطارق’ عثمان مظفر ‘ چوہدری محمد تنویر ‘ حاجی امیر خان ‘ سیٹھ قمر زمان مولا ‘ چوہدری محمد اصغر ‘ علی بھٹو ‘ سیٹھ عامر آف لیبیا ‘ سیٹھ ارشد محمود،سیٹھ کرامت صراف ‘ سیٹھ وحید ‘ سیٹھ حسین غوث ‘ پیر سیّد ابوبکر’ڈاکٹر رزاق غفاری ‘ عارف علی عارف ‘ عامر چوہدری ‘ شیخ مدثر،مشتاق مغل سمیت دیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سیکرٹری فارسٹ پنجاب جہانزیب خان نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ مراکز خریداری گندم گجرات، لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ، دونوں مراکز پرباردانہ کیلئے درخواستوں ، میرٹ رجسٹر ،سکرول، باردانہ سٹور ، سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیااور انتطامیہ و فوڈ ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے کسانوں کی سہولت کیلئے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ڈی ایف سی راحیل اشرف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے سیکرٹری فارسٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں گندم خریداری کا ہدف 2لاکھ80ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے گجرات، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، منگوال اور جلالپور جٹاں میں مراکز بنائے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہر مرکز پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں، پنکھے، پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا گیا ۔ سیکرٹری فارسٹ پنجاب جہانزیب خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی خریداری مراکز پر کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے اورتمام عمل کی سختی سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مراکز خریداری گندم پر کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ، میرٹ پر باردانہ کا اجرا یقینی بنایا جائے ، گندم کی ان لوڈنگ کیلئے زیادہ تعداد میں لیبر کا انتظام کیا جائے، پولیس مراکز خریداری کی سکیورٹی اور ٹریفک رواں رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت مراکز گندم خریداری پر اپنے کائونٹرز قائم کرے اور وہاں آنیوالے کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی کے ساتھ ای رجسٹریشن، حکومت پنجاب کے بلاسود قرضوں کے منصوبہ اور دیگر اقدامات کے حوالے سے آگہی فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے زیر انتظام سکولوں کی بہتر ی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر کی بہتر ی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے قابل ذکر وسائل فراہم کئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کے داخلہ کے ساتھ کوالٹی ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدرچوہدری اصغر عباس وڑائچ نے ممتاز نوجوان رہنما چوہدری بلال سرور آف کھاریاں کو مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے چوہدری اصغر عباس وڑائچ نے چوہدری بلال سرور کو ہدایت کی ہے کہ اپنے عہدے کی فوری طور پر زمہ داریاں سنبھالیںاور مسلم لیگ یوتھ ونگ کی تحصیل کھاریاں میں یونین کونسلز وائز تنظیم سازی کریں اور نوجوانوں کو مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر منظم اور فعال کریں اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کا خدمت اور تابعداری کا پیغام نچلی سطح پر پہنچائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بجلی نہیں کمیشن بنا رہے ہیں، مودی کی بڑھتی ہوئی آبی دہشت گردی کا جواب کالا باغ ڈیم ہے، وہ ہمارے حصہ کے تینوں دریائوں پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی بند کر رہا ہے، مودی کی آبی اور مسلح دہشت گردی اور کل بھوشن کے مسئلہ پر نوازشریف کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مودی کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور سمیت پاکستان میں عوام بجلی اور پانی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، چھوٹا بھائی 6ماہ اور ایک سال میں بجلی دینے کے نعرے لگاتا رہا لیکن 4سال وفاق میںحکومت کرنے کے باوجود بھی یہ بجلی نہیں دے سکے۔ انہوں نے اپیل کی کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ نسلوں کو تباہی سے بچانے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے باہمی اختلافات بھلا کر کالاباغ ڈیم کی حمایت کریں تاکہ سب کو بجلی اور پانی مل سکے، بے شک اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں کیونکہ یہ ڈیم بننے سے سندھ کو سب سے زیادہ 40 لاکھ، پنجاب کو 22 لاکھ، کے پی کے کو 20 لاکھ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا، ہماری پنجاب حکومت کسانوں کو آدھی قیمت پر بجلی دیتی تھی جو ڈیم بننے سے مفت ملے گی جبکہ عام لوگوں کو ڈھائی تین روپے فی یونٹ بجلی ملے گی یہی وجہ ہے کہ میں نے این ایف سی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق کیلئے دیگر صوبوں کو ترجیح دینے کی پیشکش کی تھی لیکن نواز اور شہبازشریف نے اپنے اقتدار کیلئے پنجاب کی بجلی، گیس اور پانی کا سودا کیا جبکہ میری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، محکموں کو ادائیگیاں وقت پر ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے کسی کا نقصان نہیں بلکہ چاروں صوبوں اور سندھ کو سب سے زیاہ فائدہ ہوگا، یہ کہنا بھی درست نہیں کہ کالاباغ ڈیم سے نوشہرہ ڈوب جائے گا کیونکہ نوشہرہ میں پچھلا سیلاب بھی کالا باغ ڈیم کی وجہ سے نہیں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کو 12سال اور داسو ڈیم کو مزید 9سال لگیں گے لیکن کالاباغ ڈیم صرف 6سال میں 9ارب ڈالر سے بن سکتا ہے جبکہ پاکستان میں پچھلے پانچ سال میں سیلابوں سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس ڈیم کا مخالف ہے جبکہ شمس الملک سمیت واپڈا کے کئی سابق سربراہ بھی اس کے سرگرم حامی ہیں، نوازشریف کا دوست نریندر مودی مسلح دہشت گردی کے ساتھ ساتھ آبی دہشت گردی بھی بڑھا رہا ہے جس سے جہلم، چناب اور سندھ کا پانی کم ہو جائے گا لیکن ن لیگ نے کبھی کسی فورم پر بھارت کی آبی دہشت گردی پر احتجاج نہیں کیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ناقابل برداشت ہے ۔ 9مئی کوگوجرانوالہ ڈویژن بھرکے اساتذہ سی اوآفس کے سامنے احتجاجی دھرنادینگے۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل پنجاب میونسپل ٹیچرزیونین ملک ضیاء اللہ اعوان نے ڈویژںل صدرحاجی محمداشرف مہراورایجوکیٹرعرفان الٰہی ہیراکے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 2سال سے پرامن جدوجہدکے ذریعے مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کے پے سکیل کی اپ گریڈیشن اورسرکاری سکولوںکی نجکاری کے خلاف دہائی دے رہے ہیںلیکن اندھے بہرے حکمرانوںکومعماران قوم اساتذہ برادری کے جائز مسائل حل کرنے میںکوئی دلچسپی نہیںہے۔ ملک ضیاء اللہ اعوان نے کہا کہ 8مختلف ٹیچرزیونین کامشترکہ فیصلہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کسی صورت قابل قبول نہیںاوراگرحکومت پنجاب نے اپنی ظالمانہ پالیسی اورروش تبدیل نہ کی تواحتجاج کادائرہ وسیع کرتے ہوئے جابجادم مست قلندرہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معروف معالج کیپٹن (ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ اپنی زندگیوںکومسلمان اسلا می تعلیمات اورقر آن وسنت کے کہ مطابق بسرکریںتودنیاکی کوئی طاقت ان کوغلام نہیںبناسکتی۔ سچے مسلمان کے لئے خداوذوالجلال کی ذات اقدس ہی ارفع واعلیٰ قوت ہے۔ انہوںنے اخبانویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میںانسانی سیرت کوقرآن وحدیث سے راہنمائی کی اشدضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسوہ رسول ۖ امت کے لئے مشعل راہ ہے آپ ۖ کے ارشادات پراحکام خداوندی کی پیروی دنی وآخرت میںسرخروہونے کاذریعہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معروف ماہر گیسٹروانٹرالوجسٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج گوجرانوالہ اسسٹنٹ پروفیسرعاصم سلیم شیخ نے اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میںمرغن غذاکے استعما ل میں بے احتیاطی معدہ وجگرکی مختلف مہلک بیماریوںکاسبب ہے ۔ دیررات چکنائی سے لبریز کھانااورفوری سو جاناصحت کے لئے انتہا ئی مضرہے۔ خوراک کوچبا چبا کرکھانا ضروری ہے ۔ ان تقریبات میںبے جاکولڈڈرنکس کے استعمال سے بھی اجتناب کرنا چا ہئے ۔ انہوںنے معدہ کے مریضوںکوسختی سے متنبہ کیا کہ رات کاکھا ناسونے سے تین گھنٹے قبل تناول فرمائیںاوربیماریوںسے محفوظ رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)طلباء ہی ملک وقوم کاسرمایہ ہیںاسلامی جمیعت طلبہ کایہ شعاررہاہے کہ وہ قدم قدم پرطالب علموںکی راہنمائی کے لئے خصوصی سرگرمیوںکاانعقادکرتی ہے ۔ ان خیالات کااظہارسابق صدربزم پیغام پنجاب شمالی توصیف احمد، ناظم پنجاب شمالی سعدبن ہارون اورناظم وزیرآبادمبشراشرف نے اسلا می جمیعت طلبہ وزیرآبادزون کے زیراہتمام کیرئیرکونسلنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرناظم گوجرانوالہ ڈویژن شاہ زیب احمد، اسداللہ بٹ، فیاض احمد، آفتاب ظفرودیگربھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سے فوزیہ صدف ،نبیلہ عرفان، مہوش خرم، سکینہ بی بی ،شکیلا، زینب، ثریا جبیں نے مسلم لیگ ہائوس میں اپنی ٹیم کے ساتھ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیااور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر میاں عبدالستار نائب صدر پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ناصر رمضان گجر، آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین اور عزیزہ سعید،زیبا احسان بھی موجود تھیں۔چوہدری ظہیرالدین خان نے مسلم لیگ میں نئی شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں اور ہم مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیس اور شہریوں کے اغواء کے بعد ان کے گردے نکالنا انتہائی تشویشناک اور غیر قانونی فعل ہے انہوںنے کہا کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث افراد اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ شہریوں کے اغواء کے بعد گردے نکالنا ناقابل معافی عمل ہے ۔شریف شہریوں کو اغواء اور بے ہوش کرکے ان کے گردے نکال کر انہیں پریشانی میں مبتلا کرنا انتہائی معیوب عمل ہے شہریوں کے اغواء کے بعد گردے نکالنے والے تمام گروہ اور ذمہ داروں کو عدالتی کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے تاکہ اس مافیا کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ اس مافیا کے بارے میں خبروں سے شہریوں میں سخت تشویش کر لہر دوڑ گئی ہے حکومت اس نیٹ ورک میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے پوری کراچی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔گزشتہ دو روزمیں ہم نے ان سب کے منہ بند کردیئے جو کہتے تھے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا،کراچی کی عوام نے ہماری ریلی اور جلسے میں اپنا واضح پیغام تحریک انصاف کے حق میں دیاہے جبکہ ،نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والے کچھ لو اورکچھ دو کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی آپس میں جاری نوک جھوک بھی اسی سیاست کا حصہ ہیں یہ لوگ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں ،عادل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ان کاکہنا تھا کہ عوام ان کی سیاست کو پہلے ہی سمجھ چکی ہے اس کے باوجود ہم آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کو الیکشن کے نتائج ہائی جیک نہیں کرنے دینگے2013 میں بھی ان لوگو ں نے انتخابی نتائج پر حملہ کیا تھا مگر اب عوام اپنے ووٹوں کی حفاظت خود کریگی اور دنیا دیکھے گی کہ اس بار تحریک انصاف پاکستان میں تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگی ،انہوںنے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہیں حکمران جعلی منصوبوں کا افتتاح کرنے میں مشغول ہوچکے ہیں کوئی ان سے پوچھے کہ انہیں اپنے چار سالوں میں عوام کی ایک پل بھی یاد کیوں نہیں آئی ہے یہ ہمیشہ ہی الیکشنوں کے قریب آتے ہی اس طرح کی حرکتوں پراتر آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس ملک کی تقدیرتب ہی سنورے گی جب حکمرانوں سے لوٹی گئی دولت قومی خزانے میں واپس لائی جائیگی اگر عوام یہ دن دیکھنا چاہتی ہے تو انہیں چیئرمین عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا،انہوںنے کہاکہ حقوق کراچی ریلی اور لیبر ونگ کے جلسے میں امید سے زیادہ پزیرائی نے ہمارے حوصلے مزید بلند کردیئے ہیں ،پس ثابت ہوگیاہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد تحریک انصاف ہی کررہی ہے اور عوام بھی کسی اور پارٹی پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ وہ جان چکی ہے کہ عمران خان کے علاوہ دیگر حکمران مفاد پرست سیاستدا ن ہیں جو صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی) ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی مکمل سفارشات منظر عام پر لائی جائیں ۔ ملکی اور عالمی حالات تقاضہ کرتے ہیں کہ محاذآرائی سے ہر صورت بچا جائے اور پاکستان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر استحکام پاکستان کیلئے جدوجہد کی جائے۔ جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی اور مذہبی قائدین جمہوری رویہ اپنائیں ، وزیر اعظم ملک کے حالات کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ہندوستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کی سازشوں کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فیصل آباد عزیز ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد ایوب صفدر ، قاری محمد ادریس قاسمی ، حاجی محمد طیب قادری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا محمد ضیاء مدنی ، مولانا محمد طیب گورمانی، میاں محمد ارشاد ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا شعیب بخاری، مولانا طاہر گجر، قاری عمر گجر، قاری ابو بکر قاسمی ، ڈاکٹر خالد رئوف ، مولانا غلام اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ ڈان لیکس کے معاملہ پر جو بد مزگی پیدا ہوئی اس کے حل کیلئے فوری طور پر وزیر اعظم کو خود کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج بھی پاکستانی قوم کا حصہ ہے فوج کے جوانوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا سیاسی اور مذہبی قائدین کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اور رمضان المبارک میں ملک بھر میں افطار صائم پروگرام شروع کیے جائیں گے اور حجاج و زائرین کی سہولت کیلئے عربی زبان کے مختصر دورانیہ کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 3 مئی کو اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی ، انہوں نے سعودی عرب کے امن کے اداروں کی طرف سے مسجد نبویۖ میں گذشتہ سال خود کش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے مجرموں اور نیٹ ورک کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اسلامی عسکری اتحاد کے ساتھ ساتھ عالمی فکری اتحاد کے قیام کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے اور رمضان المبارک کے بعد عالمی اسلامی فکری اتحاد معرض وجود میںآ جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے سلامتی اور امن کے اداروں نے گذشتہ سال مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ پر حملے کی کوششوں کو ناکام بنا کر ثابت کیا ہے کہ وہ ہی ارض حرمین الشریفین کی سلامتی اور استحکام اور دفاع کیلئے اہل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے سلامتی کے اداروں اور پاک فوج کے خلاف چلنے والی مہم کا فوری طور پر وزیر داخلہ نوٹس لیں اور اس مہم کو چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور منظر عام پر لایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں ڈان لیکس کی سفارشات منظر عام پر نہ آئیں تو کل استحکام پاکستان کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ایک ہی ہے اور وہ الیکشن کمیشن اور ملک کے دیگر اداروں میں میری چیئرمین شپ میں کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)چیئرمین ڈیڈک سوات و ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی وکلاء اور انکے کلرکس کی اولین ذمہ داری ہے ، وکلاء کلرکس کے حل کیلئے کردار ادا کریں ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کلرکس ایسو سی ایشن دسٹرکٹ کورٹس سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وکلاء کلرکس کے نومنتخب صدر امین بابر ، جنرل سیکرٹری ضیاء اللہ ، جائنٹ سیکرٹری وقاص خان ، نائب صدر اختر خان ، نائب صدر سعید الرحمن ،پریس سیکرٹری گلفام خان ، فنانس سیکرٹری کامران خان اور سے بار صدر مجاہد فاروق نے حلف لیا ، تقریب میں دارالقضاء بار کے صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، دسٹرکت بار سوات کے صدر مجاہد فاروق ایڈووکیٹ ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری صوبائی حکومت عوام کو انصاف کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے ، تاہم ہمیں امید ہے کہ وکلاء کلرکس بھی ہمارے اس مشن کو کامیاب بنائیں گے ، انہوں نے وکلاء کلرکس کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسائل کرانے کا عزم کیا ، انہوں نے کہا کہ کلرکس وکلاء کیلئے دارالقضاء اور ڈسٹرکٹ دفترکے قیام کے لئے کمروں کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے ، اس موقع پروکلاء کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر نے اپنے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اور تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کی شکریہ ادا کیا ، دارالقضاء کے صدر شمشیر علی خان اور سوات بار کے صدر مجاہد فارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلاء کلرکس ایسوسی ایشن کے ہمارے لئے بہت عزت کے حامل ہے ،ہم ان بغیر کوئی بھی کام نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ وکلاء کلرکس ایسو سی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے اور ان کو مایوس ہونے نہیں دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پبلک پراسیکیوٹر ز نے 8مئی کو مطالبات کی منظوری کے لئے سوات سے پشاور تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا ، مسائل کے حل اور حقوق کی فراہمی کے لئے پشاور میں آئندہ لائحہ عمل تیار کریں گے جس میں عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان بھی کرسکتے ہیں ، بار بار مطالبات کرنے کے باوجود ابھی تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے اسلئے احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ، اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار پراسیکیوشن آفیسر ز خیبر پختونخوا کے صدر سعید نعیم خان نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز مجرب خان ، مظہر عالم خان ، عطاء الرحمن اور عارف بلال بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس ، جوڈیشری اور پراسیکیوٹرز اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں پولیس کا کام ایف آئی آر اورچالان پیش کرنا ہے جبکہ عدالت کا کردار چالان سے فیصلے سنانے تک ہوتا ہے جبکہ پراسیکیوٹرز کا کام ایف آئی آر سے لے کر فیصلہ سنانے کے بعد بھی جاری رہتا ہے لیکن اس کے با جود پراسیکیوٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں ، حکومت کی جانب سے مراعات نہ ملنے کی وجہ سے پراسیکیوٹر ز آفیسرز دوسرے محکموں میں جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لئے دفتروں کا کوئی انتظام نہیں اسلئے حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں ہمارے لئے دفاتر قائم کرے اور ہر ضلع میں ہمارے لئے رہائش کا مسئلہ حل کرے ، ملک کے تین صوبوں کے پراسیکیوٹرز کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام ہے لیکن خیبر پختونخوا کے پراسیکیوٹرز ٹرانسپورٹ کی سہولت سے یکسر محروم ہیں اسلئے پراسیکیوٹرز کیلئے ٹرانسپورٹ اور آفیسرز کے لے موٹر کاروں کا انتظام کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ، فرائض کی ادائیگی کرنے والے ہمارے دو ساتھی شہید ہوچکے ہیں اسلئے صوبے کے تمام پراسیکیوٹرز کو سکیورٹی دی جائے ، انہوں نے کہا کہ دوسرے ملازمین کی طرح پراسیکیوٹرز کے لئے صحت کارڈ ز ، ہیلتھ الاؤنس ، پروفیشنل الاؤنس اور دیگر مراعات کا اعلان کیا جائے ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا کے پراسیکیوٹرز کو سروس سٹرکچر دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کی ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخرجات لگ جاتے ہیں وہ سر وس سٹرکچر اور اپنے مستقبل سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے دیگر محکموں میں جارہے ہیں اسلئے ہم مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں ، پہلے مرحلے میں 8مئی سے سوات تا پشاور لانگ مارچ کریں گے ، راستے میں ہر علاقے کے پراسیکیوٹرز اور عمائدین کو اعتماد میں لیں گے ، پشاور میں صوبے کے تمام پراسیکیوٹرز جمع ہوکر آئندہ احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کریں گے ، جس میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان بھی ہوسکتا ہے اسلئے صوبائی حکومت سے 8مئی سے پہلے پہلے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)گرینڈ جرگہ ڈٹ گیا ، دنگرام کوکارئی روڈ کی عدم تعمیر ، احتجاجی کیمپ دوسرے روز میں داخل ، دوسرے بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں کیمپ آمد ، اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کے لئے چندہ مہم کیمپ میں جاری ، کسی بھی حکومتی نمائندے نے کیمپ کا دورہ نہیں کیا، مطالبات منظور ہونے تک احتجاجی کیمپ قائم رکھنے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق دنگرام کوکارئی روڈ کی عدم تعمیر اور اب تک تعمیر ہونے والے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹرئیل کے استعمال کے خلاف گرینڈ جرگہ کی طرف سے جو احتجاجی کیمپ لگایاگیا ہے وہ دوسرے روز بھی قائم رہا ، گرینڈ جرگہ کے مشران شیر رحمان خان ، شوکت ایلم خان ، عبداللہ یوسفزئی ، امیر حیدر خان ، بہرام استاد ، عبید اللہ خان سمیت جرگہ میں شامل دیگر افراد احتجاجی کیمپ میں موجود رہے اور مختلف مکاتب فکر کے افراد جن میں تحصیل ناظم اکرام خان ، سابق ممبر قومی اسمبلی مظفر الملک کاکی خان ، اجمل خان ، تحصیل کونسلر عبدالکریم خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل ، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان ، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ، شفیع الدین ، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، اے این پی کے رہنما شیر شاہ خان ، کیوڈبلیو پی کے صدر رفیع الملک ، فضل الرحمان نونو ، ناظم مصباح ، نسیم اختر سمیت دیگر افراد اور سیاسی وسماجی افراد شامل ہیں ، اس موقع پر کیمپ میں موجود گرینڈ جرگہ کے ممبران نے کہا کہ ایم پی اے موصوف کا رویہ علاقے کے عوام کے ساتھ درست نہیں ، اور وہ سوشل میڈیا پر غلط الفاظ بھی استعمال کررہے ہیں ، جس پر ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ مطالبات منظور ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)شانگلہ ، اینٹی کارلفٹنگ سیل پر کالی بھیڑوں کا راج ، سیاہ کو سفید بنانا عملے کا وطیرہ بن گیا ، سیاحوں کو تنگ کرنے کا ٹاسک مل گیا ، سواتیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے میں کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات پولیس نے لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ روا رکھا ہے ، جبکہ بشام کے حدود میں تعینات نوشیر لوگوں کے لئے زحمت بن چکا ہے اور وہ سوات سے تعلق رکھنے والے گاڑیاں جب شانگلہ کی حدود میں داخل ہوتی ہیں تو مذکورہ پولیس آفیسر گاڑی کو غیر قانونی ثابت کرنے اور رقم بٹورنے کے لئے حربے استعمال کرتے ہیں حالانکہ گاڑی قانونی ہوتی ہے لیکن وہ سواتیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے شریف شہریوں کو بے عزت کرتا ہے اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کرنا معمول بن چکا ہے مذکورہ پولیس آفیسر پولیس میں ایک کالی بھیڑے کی مانند ہے جس پر سوات سے تعلق رکھنے والوںنے شدیدا حتجاج کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ پولسے آفیسرز دو اضلاع کے عوام میں نفرت پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ممتاز لیگی رہنما ء اورشاہی خاندان کے چشم وچراغ شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے چندہ مہم حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، تبدیلی کے علمبرداروں کی حکومت میں چندوں کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر ہی ایک بڑی تبدیلی ہے ، سوات میں سڑکوں کے جال بچھانے کے دعویداروں کی دعوے محض دعوے ثابت ہوئیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے دنگرام کوکارئی روڈ کے عدم تعمیرکے خلاف گرینڈ جرگہ کی طرف سے لگائے گئے کیمپ اورجرگہ کی حمایت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتجاجی کیمپ متعلقہ ایم پی اے اورصوبائی حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ایک طرف تحریک انصاف والے تبدیلی کے دعوے کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف عوام حکمرانوں کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے علمبرداروں کی حکومت میں آج لوگ سڑکیں تعمیرکرنے اورٹرانسفارمرمرمت کرنے کیلئے چندے اکھٹے کرنے پرمجبورہیں انہوں نے گرینڈ جرگہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کی جلد تعمیرکامطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) متحدہ لیبرفیڈریشن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر محمداقبال نے کہاہے کہ کسی کو محنت کش طبقے اور مزدوروں کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، مزدوروں کی استحصال کرنے کا راستہ روکا جایگا، سوشل سیکورٹی جیسے قوانین بھی مذاق بن چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں مزدوروں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالودود ، معراج النبی ، فقیر حسین لالہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورکرز ویلفئیربورڈ ملازمین کے تنخواہیں اورمزدوروں کوبورڈ سے ملنے والے مراعات ، جہیز گرانٹ، فوتگی گرانٹ اورسکالرشپ 15مئی تک ادائیگیاں نہ کرائی گئیں ، تومتحدہ لیبرفیڈریشن چیئرمین بورڈ سمیت ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تمام دفاتر کوتالے لگانے جیسے اقدام سے دریغ نہیں کریگی ، مقررین نے اس بات پر شدید افسوس کااظہارکرتے ہوئے کیا کہ موجودہ حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ٹوٹلی ناکام رہاہے ۔ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تمام دفاتر کوتالے لگانے جیسے اقدام سے دریغ نہیں کریگی، مقررین نے اس بات پر شدید افسوس کااظارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں ٹوٹلی ناکام رہا ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تعلیمی اداروں سے منسلک ملازمین عرصہ ایک سال سے تنخواہوں سے اورمزدوروں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جسکی وجہ سے بورڈ کے زیرسایہ چلنے والے سکولوں سے بچوں کو نکالنے پرمجبورہیں بچوں کوسکالر شپ ، بچیوں کاجہیز گرانٹ اور فوت شدہ مزدوروں کے لواحقین کوادائیگی عرصہ بورڈ اورفنڈانتظامیہ کے ہٹ دھرمی اورسرمہری کی نظرہیں۔ صوبے بھرکے اکثریتی کارخانے بیگارکیمپ بن گئے ہیں اکثریتی کارخانوں میں اوقات کار کم ازکم اجرت ، سوشل سیکورٹی ای او بی آئی جیسے قوانین مزاق بن گئے ہیں متعلقہ ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں یہ صورتحال مزدوروں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ حکومت فی الفور ان مسائل کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات عمل میں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔