گوجرانوالہ:ویگن الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، 5مسافر جاں بحق

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر ویگن الٹنے سے آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں جھلس کر پانچ مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 16شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  گوجرانوالہ موڑ ایمن آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر سائیکل سوار بچے کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ گئی جس سے اس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی جس سے پانچ افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 16افراد بری طرح جھلس گے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔