گوجرانوالہ ،گجرات اور سیالکوٹ سے 5 انسانی اسمگلر ، پاسپورٹ ایجنٹ گرفتار

5 Agents Arrested

5 Agents Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ،گجرات اور سیالکوٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 انسانی اسمگلروں اور ایک پاسپورٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اےکے مطابق گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں سے دو کا تعلق گوجرانوالہ سے اور دو سیالکوٹ اور ایک گجرات کا رہائشی ہے ۔

گرفتار ملزمان ایف ا آئی کو انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔ جبکہ پاسپورٹ آفس گجرات کے باہر سے غیرقانی طور پر پاسپورٹ کا کا م کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔