گورنر پنجاب کے تین بیٹے پیپلز پارٹی میں شامل

Makhdoom Ahmed Mahmood

Makhdoom Ahmed Mahmood

گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے تین بیٹے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں دو ارکان اسمبلی ہیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ الگ صوبہ بنائے بغیر جنوبی پنجاب کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

رحیم یار خان: پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سید مصطفی محمود رکن قومی اسمبلی اور مرتضی محمود ایم پی اے ہیں۔ یہ دونوں 2008 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ گورنر پنجاب کے تیسرے صاحبزادے سید علی محمود بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان تینوں کی شمولیت کا اعلان سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رحیم یار خان کے ایک جلسے میں کیا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ الگ صوبہ بنائے بغیر جنوبی پنجاب کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ الگ صوبے کی حمایت کرنے والے جنوبی پنجاب کے دوست ہیں۔ دیکھیں گے کمیشن کی رپورٹ کی کون مخالفت کرتا ہے کون حمایت۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے جہلم سے مسلم لیگ نون کے دو ارکان قومی اسمبلی راجا صفدر اور راجا اسد اپنے والد سابق سینیٹر راجا محمد افضل کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔